
پنجاب سمال انڈسٹریز (محکمہ صنعت و تجارت) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس، فنانس و آڈٹ کی 7 اسامیوں کیلئے 32 امیدوار، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں بجٹ اینڈ اکاؤنٹ آفیسر کی 7 اسامیوں کیلئے 36، پنجاب ٹریٹی امپلی منٹیشن سیل (محکمہ انسانی حقوق )میں پرسنل اسسٹنٹ کی اسامی کیلئے 3، محکمہ زراعت (ریسرچ ونگ)میں سائنٹفک آفیسر (سٹیٹسٹکس) کی 2 اسامیوں کیلئے 10 ،میڈیکل آفیسر کی اسامی پر ایک، محکمہ جنگلات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کی اسامیوں پر 8، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گوجرانوالہ ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 21 اسامیوں کیلئے 17 امیدوارکامیاب قرار جبکہ 4 اسامیاں موزوں امیدوار نہ ہونے پر خالی رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کا دنیا بھر سے 6 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائینگے، ایس ایم ایس اور ای میل سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔ انٹرویو پراصل تعلیمی اسناد ودیگر دستاویزات ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ مکمل تفصیلات پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔