پاکستان کی سستی ترین الیکٹرک گاڑی لانچ
Inverex XiO EV
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر معروف کمپنی Inverex نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک ہیچ بیک XiO EV کو لانچ کردیا ہے، جس کی قیمت اور تفصیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کردہ Inverex XiO ایک جدید کمپیکٹ الیکٹرک ہیچ بیک ہے جسے خاص طور پر شہری علاقوں کی ٹریفک اور روزمرہ ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے XiO کے 3 مختلف ویرینٹس متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں سے ہر ماڈل کی بیٹری رینج مختلف ہے۔

واضح رہے کہ یہ گاڑیاں ایک بار مکمل چارج کرنے پر بالترتیب 140 کلومیٹر، 220 کلومیٹر اور 320 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔

قیمتوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

XiO 140

قیمت: 34 لاکھ 99 ہزار روپے

بکنگ رقم: 5 لاکھ روپے

XiO 220

اصل قیمت: 41 لاکھ 99 ہزار روپے

تعارفی قیمت: 39 لاکھ 99 ہزار روپے

بکنگ رقم: 6 لاکھ روپے

XiO 320

اصل قیمت: 51 لاکھ 99 ہزار روپے

تعارفی قیمت: 49 لاکھ 99 ہزار روپے

بکنگ رقم: 7 لاکھ روپے

ذہن نشین رہے کہ کمپنی کے مطابق XiO EV جدید ڈی سی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو بیٹری کو صرف 30 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ فیچر شہری صارفین کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو آسان اور قابلِ عمل بنائے گا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ Inverex XiO کی مناسب قیمت اور بہتر چارجنگ صلاحیت پاکستانی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔ پاکستانی صارفین بھی اس جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست گاڑی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق گاڑیوں کی بکنگ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، جس کے بعد ان گاڑیوں کی پاکستانی سڑکوں پر آمد متوقع ہے۔