
پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کیا گیا تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
ڈی پی او کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہ ایک مقامی ساختہ بم معلوم ہوتا ہے جو کسی خاص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے واقعے کے وقت رکن قومی اسمبلی مبارک زیب گھر پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکا۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے اور مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی نمائندوں اور عام شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ اس قسم کے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔