
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے بانی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج پر درج مقدمہ میں ملزم راجہ ماجد پر فرد جرم عائد کر دی۔ شریک ملزمان فیصل جاوید خان، واثق قیوم، کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں کی گئیں، عدالت نے ملزم راجہ ماجد پر فردجرم عائد کی اور ملزم کیجانب سے صحت جرم سے انکارکیاگیا، عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئر مین شپ چھوڑنے کا حکم
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں زیر سماعت 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمہ میں بیرسٹر گوہر خان، علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف، عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملزم نامزد کر دیاگیا۔ پی ٹی آئی کے 29 ورکرز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 4 ملزمان کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں، دوران سماعت پراسیکیوشن کیجانب سے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیاگیا جس میں گوہر خان، علی امین، بیرسٹر سیف، عمر ایوب کو ملزمان نامزد کیاگیا، عدالت نے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔
کیس کی آئندہ سماعت میں ملزموں پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں بانی کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے پیش ہونے والے ملزموں کی حاضری لگائی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔