
ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہین علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا پیغام مرکزی پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کوپی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان نے عمران خان کا تحریری حکم پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو پہنچا دیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر اپنے پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانےکا امکان ہے۔
دوسری جانب جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔
اس حوالے سے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجا نے کہا ہےکہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔