پاک فضائیہ نے کتنے بھارتی جنگی طیارے گرائے؟تعداد سامنے آگئی
PAF shoots down Indian drones
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف اورنگزیب نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کیخلاف کامیابی 0-6 سے فتح حاصل کی ہے۔

 پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی کی اصل وجہ ہمارے ائیر چیف کی ذہانت ہے،ائیر چیف کی جانب سے جو ہدایات ہمیں دیں ان پر عمل کیا،پاک فضائیہ بمقابلہ بھارتی ائیر فورس سکور 6 بمقابلہ 0 رہا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری فضائیہ کی مدد کی، جس کے باعث ہم نے دشمن کیخلاف کامیابی حاصل کی،پاکستان نے بھارت کیطرف سے آنے والے تمام ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیاروں کا بروقت پتہ لگایا،بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا،ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر موومنٹ پر نظر رکھے ہوئے تھے،جی پی ایس جامنگ سسٹم کے ذریعے تمام ڈرونز کو گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے

ایئر وائس مارشل محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کی سرحد سے جب جارحیت کی گئی تو اس کے طیارے مار گرائے، رافیل ایک بہترین جنگی طیارہ ہے ، اصل بات پائلٹ کی ٹریننگ ہوتی ہے ،جے ایف 17 طیارے پاکستان کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندر حدود سے بھارتی جہاز 400 نائٹکل مائل دور تھا ،پاکستان نیوی کو دیکھ کر ہمارے دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت ہی نہیں ہوئی ،پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 301.29 ▼ 1.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.29 ▼ 0.67
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.84 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 371,222 ▲ 4,852
Gold 22K Per Tola 340,287 ▲ 4,447
Gold 21K Per Tola 324,819 ▲ 4,245
Gold 18K Per Tola 278,417 ▲ 3,639
Silver Per Tola 4,381 ▲ 114
Platinum Per oz (USD) 1,324 ▲ 26.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں