پاکستان امن پسند ملک، اپنا دفاع کرنا جانتا ہے: نواز شریف
سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

بھارت کے خلاف آپریشن بینان مرصوص کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے لیگی صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

میاں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف آج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور اس آپریشن کے تحت بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جن میں سب سے اہم بیاس کے علاقے میں واقع براہموس میزائل کی سٹوریج سائٹ، ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ کا ایئر فیلڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان بھارتی فوج صوفیا قریشی نے اودھم پور، پٹھان کوٹ، بٹھنڈا اور آدم پور پر پاکستانی حملے سے ہونے والے نقصان کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سری نگر، آونتی پور میں بھارتی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، ہم کشیدگی اور تناؤ بڑھانا نہیں چاہتے، بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا کرے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں