وزیر اعظم شہباز شریف کچھ ہی دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

فائل فوٹو
May, 10 2025
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کچھ ہی دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے خطاب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف جنگ بندی کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ
مزید برآں خطاب کے دوران وہ تمام دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر اس مشکل وقت میں تعاون فراہم کیا۔
واضح رہے کہ یہ خطاب اس اہم موقع پر کیا جا رہا ہے جب پاکستان نے اپنے دفاعی آپریشن میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی ہے۔
ضرور پڑھیں

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025

مسجد نبویؐ کے قریب پراسرار دھماکے کی آواز، زائرین میں خوف و ہراس
September, 12 2025

سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان نے اسرائیل کو کھری کھری سنا دیں
September, 12 2025

وزیراعظم کا ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
September, 10 2025