امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو ربیو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
امریکی محکمہ خارجہ مارکو ربیو اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال پر عالمی ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو ربیو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس رابطے میں امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فریقین سے تحمل اور بردباری اختیار کرنے کی اپیل کی۔ مارکو ربیو نے کہا کہ امریکہ اس وقت سفارتی ذرائع سے کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، اور وہ نہیں چاہتا کہ یہ صورتحال کسی بڑے فوجی تصادم میں تبدیل ہو۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو ربیو نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اس گفتگو میں بھی خطے کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ خطرات پر تبادلہ خیال ہوا۔

مارکو ربیو نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ امریکہ اس بات کا خواہاں ہے کہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے، اور اس کے لیے امریکہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا

یہ تمام رابطے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عالمی طاقتیں بھی پاک بھارت کشیدگی سے پریشان ہیں اور کسی بڑے تصادم کو روکنے کے لیے متحرک ہو رہی ہیں۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.89 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.40 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,150 ▲ 10,353
Gold 22K Per Tola 414,471 ▲ 9,490
Gold 21K Per Tola 395,632 ▲ 9,059
Gold 18K Per Tola 339,113 ▲ 7,765
Silver Per Tola 6,616 ▲ 215
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▲ 21.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں