پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا
پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا
فتح 1 میزائل (فائل فوٹو)
راولپنڈی: (سنو نیوز) پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو ایک اور لانچ سائٹ سے منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر پاکستان کا بھارتی فوج کومنہ توڑجواب جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا ، دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ، سلام آباد پوسٹ اور سوکاجبرا پوسٹ تباہ کردی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف آج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور اس آپریشن کے تحت بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جن میں سب سے اہم بیاس کے علاقے میں واقع براہموس میزائل کی سٹوریج سائٹ، ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ کا ایئر فیلڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان بھارتی فوج صوفیا قریشی نے اودھم پور، پٹھان کوٹ، بٹھنڈا اور آدم پور پر پاکستانی حملے سے ہونے والے نقصان کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سری نگر، آونتی پور میں بھارتی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، ہم کشیدگی اور تناؤ بڑھانا نہیں چاہتے، بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا کرے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں