پاک فوج نے بھارت کی مزید پانچ پوسٹیں مٹی میں ملا دیں
Pakistan Army Strikes
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید پانچ پوسٹیں مٹی میں ملا دیں۔

واضح رہے کہ افواجِ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارت کی مزید چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔

پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا۔

ایل او سی پر بہادر افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا گیا ہے۔

پاکستانی فضائی حملوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح 5 بجے سے اب تک بھارت نے پاکستانی حملوں کے نتیجے میں بڑے جانی و مالی نقصانات کا سامنا کیا ہے۔ بھارتی فوج نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے اپنے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے تحت بھارت کے 26 مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی اڈے اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہیں۔

بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی مغربی سرحد پر متعدد خطرناک کارروائیاں کیں، جن میں ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور دیگر فوجی اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ کے مختلف اہداف پر حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج نے اپنی تباہی کا اعتراف کر لیا

بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے بھی پاکستان کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے پنجاب ایئربیس کو ہفتے کی رات 1 بج کر 40 منٹ پر ایک تیز رفتار میزائل سے نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق پاکستان نے یو کیب ڈرونز، لانگ رینج ہتھیار اور جنگی طیاروں کے ذریعے بھارتی فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے ۔

دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے نقصانات میں روسی ساختہ جدید ترین S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم، 4 ایئربیسز، 5 ایئرفیلڈز، 2 براہموس میزائل اسٹوریج سائٹس، ایک دہشت گردی کا کیمپ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، سپلائی ڈپو اور لائن آف کنٹرول پر کئی فوجی پوسٹوں کی تباہی شامل ہے۔

سیالکوٹ کے قریب ایک بھارتی رافیل طیارہ اور ایک بڑا بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے ان کی تصدیق نہیں کی۔ بھارتی میڈیا نے بھی کئی حملوں کی تصدیق کی ہے، جن میں ادھم پور ایئربیس سے دھواں اٹھنا اور سرسہ ایئرفیلڈ پر دھماکوں کی آوازیں شامل ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی اور ٹی وی9 نے بھی ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئربیس پر حملوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ان حملوں سے بھارت کی فوجی طاقت کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ حملے بھارت  کیخلاف ایک اہم پیغام کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جس میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں