پاک بھارت کشیدگی،عمران خان کی پیرول پر رہائی؟
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف )پی ٹی آئی( کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس موقع پر ہائیکورٹ کے باہر وزیراعلیٰ کے پی سردارعلی امین گنڈا پورنے میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان امت مسلمہ کےلیڈرہیں،رہائی کی درخواست دائر کی،مودی کےمظالم پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ 

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ لاحق ہے،نریندر مودی کو بھی پتہ ہےکہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں،مودی جیسے مکار شخص سےکچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔

درخواست میں مزید دلیل دی گئی ہے کہ جرم ثابت ہونے تک گرفتار شدگان کو مناسب طبی نگہداشت فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، اور پیرول پر رہائی سے بانی پی ٹی آئی کو فوری طبی امداد میسر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا ہنگامہ ، متعدد گرفتار

دوسری جانب ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ عدالت انسانی ہمدردی اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پیرول کی درخواست پر جلد سماعت کر سکتی ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس اقدام کو عمران خان کے حق میں پہلا مؤثر اور طاقتور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کب اس درخواست پر فیصلہ سناتی ہے، اور آیا بانی پی ٹی آئی کو عارضی طور پر رہائی مل پاتی ہے یا نہیں۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ آئندہ سیاسی کشمکش میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں