بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا جواب ناگزیر ہوگیا: خواجہ آصف
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا جواب ناگزیر ہو چکا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا جواب ناگزیر ہو چکا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور حالات کسی سیاسی حل کے بجائے بند گلی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے میں پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم اس اشتعال انگیزی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی خبریں محض پروپیگنڈا پر مبنی ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں مکمل حکمت عملی اپنائے گا اور بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع کا بھارت کے باز نہ آنے پر نیوکلیئر جنگ کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ اب بات چیت کا وقت نہیں بلکہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے باز نہ آنےپر نیوکلیئر وار کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت نے جنگ کو طول دی تو ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے اور ایٹمی جنگ ذمہ دار بھارت ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چھ سے زیادہ بھارتی طیاروں کو تباہ کر سکتے تھے، مودی اور بھارتی فوج ایک پیج پر نہیں، شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا گھٹیا پن کی عکاسی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.40 ▼ 1.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.86 ▼ 2.94
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 —
Gold 22K Per Tola 416,307 —
Gold 21K Per Tola 397,384 —
Gold 18K Per Tola 340,615 —
Silver Per Tola 6,933 —
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 —
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں