وزیر دفاع کا بھارت کے باز نہ آنے پر نیوکلیئر جنگ کا عندیہ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے باز نہ آنے پر نیوکلیئر جنگ کا عندیہ دے دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے باز نہ آنے پر نیوکلیئر جنگ کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بھارت نے جنگ کو طول دی تو ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے اور ایٹمی جنگ ذمہ دار بھارت ہوگا۔

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہم چھ سے زیادہ بھارتی طیاروں کو تباہ کر سکتے تھے، مودی اور بھارتی فوج ایک پیج پر نہیں، شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا گھٹیا پن کی عکاسی ہے۔

خیال رہےکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف شہروں میں بزدلانہ حملے کیےجس کے بعد افواج پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو اس سے بڑھ کر اور موثر جواب ملے گے، وزیر دفاع

پاک افواج نے جوابی کاروائی میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ نکیال، جولی، بڈوری پیرکنٹھی اور تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی فوجی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں