بھارت کا ایک اور ڈرون گر کر تباہ، تحقیقات جاری
 بھارت کا ایک اور ڈرون گر کر تباہ ہو گیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
فوٹو سکرین گریب
گوجرانوالہ: (سنو نیوز) بھارت کا ایک اور ڈرون گر کر تباہ ہو گیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے قریب کھیتوں میں ایک اور ڈرون آ گرا، بھارتی ساختہ ڈرون گرنے کے مقام پر کئی فٹ گہرا کھڈا پڑ گیا، دیہاتیوں نے ڈرون کے ٹکرے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ریسکیو ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے آج لاہور، راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر اسرائیل ساختہ ڈرونز گرائے گئے جنہیں افواج پاکستان نے مار گرایا۔

یاد رہے کہ آج علی الصبح لاہور میں دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر نصیر آباد کے علاقہ میں سنی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سکیورٹی ایجنسی جائے وقوع پر پہنچ گئیں، عینی شاہدین کے مطابق یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آواز آئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لاہور کے علاوہ میانوالی، بہاولپور اور چھور جیسے حساس علاقوں میں بھی ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فضائی اور زمینی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

علاوہ ازیں فورٹ عباس کے علاقے چولستان میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا، چاپو والا کے مقام پر زوردار دھماکے کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.67 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.03 ▲ 0.64
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.66 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.69 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.34 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.54 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 420,328 ▼ 929
Gold 22K Per Tola 385,301 ▼ 852
Gold 21K Per Tola 367,787 ▼ 813
Gold 18K Per Tola 315,246 ▼ 697
Silver Per Tola 5,609 ▼ 23
Platinum Per oz (USD) 1,540 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں