واہگہ بارڈر یا ملحقہ علاقوں میں کوئی سکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا: ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر یا اس سے ملحقہ علاقوں میں کوئی سکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر یا اس سے ملحقہ علاقوں میں کوئی سکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ کسی قسم کا ایمرجنسی پبلک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈوائزری غلط، بے بنیاد اور جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ اطلاع پر یقین نہ کریں، واہگہ بارڈر یا اس سے ملحقہ علاقوں میں کوئی سکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا، جعلی ایڈوائزری میں ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی اور گرین سٹی کا بے بنیاد ذکر کیا گیا ہے، جس کی کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہری کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے 0002345-0307 اس نمبر پرابطہ کر سکتے ہیں، یا ہمارے آفیشل سوشل میڈیا پیجز سے بروقت معلومات حاصل کریں۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے شہریوں کو تاکید کی کہ غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں،سچی اور قابلِ اعتماد معلومات کے لیے آئی ایس پی آر اور پی ٹی وی جیسے سرکاری ذرائع کو ترجیح دیں،پر سکون رہیں اور افراتفری پھیلانے سے گریز کریں، شہری دفاع کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں