خیبرپختونخوا میں 36 ارب کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات تیز
خیبرپختونخوا حکومت نے 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات تیز کردیں۔
فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت معاملے کی تحقیقات میں مزید متحرک ہوگئی، کے پی حکومت نے میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات ایک ہفتے کی بجائے تین دن میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی نے کام شروع کردیا ۔

کمیٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اپر کوہستان بھیجی گئی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا، تمام تر تحقیقات باقاعدہ ویڈیوز پر کی جائیں گی،تمام ریکارڈ اور شواہد کی ویڈیو ز بنائی جائیں گی،محکمہ بلدیات، آبپاشی اور پبلک ہیلتھ کے حوالے سے بھی چھان بین چند روز شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ،سی اینڈ ڈبلیو اور اے جی آفس سے بھی تحقیقات کا آغاز جلد ہوگا۔

واضح رہے کہ سال 2019 سے 2024 کے دوران ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم سرکاری بینک سے نجی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جانے کے انکشاف ہوا تھا جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مبینہ کرپشن سکینڈل میں سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جس پر خصوصی کمیٹی نے مشتبہ اکاؤنٹس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مبینہ کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں