ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی
Rain Forecast Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی، پنجاب، بلوچستان اور بالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں آج اور کل بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ لاہور میں آج صبح سویرے مطلع ابرآلود رہا اور تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس کے بعد شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا

 

دوسری جانب حیدرآباد میں آندھی اور مٹی کے طوفان نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا۔ تیز آندھی کے باعث درخت اکھڑ گئے، متعدد علاقوں میں حادثات پیش آئے جن میں ایک شخص جاںبحق اور سات زخمی ہو گئے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے اور 83 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔