مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
 مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد حسب روایت ہندوستانی میڈیا نے پاکستان مخالف من گھڑت اور جھوٹا پراپیگنڈا شروع کردیا۔
فائل فوٹو
سرینگر: (سنو نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد حسب روایت ہندوستانی میڈیا نے پاکستان مخالف من گھڑت اور جھوٹا پراپیگنڈا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق آج سہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہر پہلگام میں سیاحوں پر مبینہ حملہ ہوا جس میں دو غیر ملکیوں سمیت 26 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم غیر ملکیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اس واقعہ کے بعد ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا، حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سکیورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے، یہ محض اتفاق نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے، دراصل بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں