بٹگرام: سیلابی ریلے کے باعث بند شاہراہ قراقرم پر ٹریفک بحال

فوٹو بشکریہ سنو نیوز ٹی وی
April, 16 2025
بٹگرام : (سنو نیوز) طوفانی بارش کے نتیجے میں سیلابی ریلے سے بند ہونیوالی شاہراہ قراقرم کو جزوی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بٹگرام میں شدید بارش کے باعث تھاکوٹ اور درہ نارنج کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ قراقرم بند ہو گئی تھی ، اطلاع ملتے ہی بٹگرام پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ فوری کارروائی کی۔
اتنظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دو طرفہ ٹریفک جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے جبکہ سڑک سے ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے ، بٹگرام پولیس عوام کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
قبل ازیں بٹگرام میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں، تھاکوٹ بازار میں متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ مرکزی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025