سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی سندھ سے جنرل سیٹ خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، 18 اور 19 اپریل 2025 کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے جبکہ 20 اپریل 2025 کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 24 اپریل 2025 کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل جمع کروانے کا آخری دن ہوگا جبکہ 26 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 28 اپریل تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، 6 مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوگی، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسر اور پولنگ افسران کا تقرر بھی کردیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر تاج حیدر 8 اپریل کو انتقال کر گئے تھے، ان کا شمار پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا اور 2010 سے وہ پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں