موٹر سائیکل اور لوڈر رکشے بند کرنے کا فیصلہ؟

موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ سڑکوں پر رواں دواں ہیں/فائل فوٹو
April, 16 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) شہریوں کی حفاظت و حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، غیر معیاری موٹر سائیکل رکشے اور لوڈر رکشے کو بند کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی پنجاب میں موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ پر پابندی کی سفارش کر دی گئی، اس حوالے سے جاری سمری میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل رکشوں پر عموماً 6 سے 8 سواریاں بٹھائی جا رہی ہیں۔ موٹرسائیکل مسافر بردار و لوڈر رکشوں کی تیاری میں قوانین کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا، موٹر رکشوں کی تیاری میں غیر لائسنسی فرمزو مقامی ورکشاپس ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کرتیں۔
ذرائع کے مطابق موٹر رکشوں کی تیاری ناقص میٹریل سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے توازن برقرار نہیں رکھتی، اکثر بریک لگانے سے جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ ڈرائیورز کی بڑی تعداد پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں اور نہ ہی رجسٹریشن کروائی گئی، سی ٹی او کی سمری آئی جی پنجاب نے منظوری کے بعد حکومت کو بھجوا دی۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025