پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
 حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی رقم عوام کومنتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : (سنو نیوز) حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی رقم عوام کومنتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن ،کوئٹہ،قلات ، خضدار،کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سے بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں گی،قومی شاہراہ کی بحالی موٹر وے کے معیار پر کی جائے،یہ بچت کچھی کینال کا فیز 2 مکمل کرنے میں بھی استعمال ہو گی ،جس سے صوبہ بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی اور صوبے سمیت پاکستان بھر میں خوشحالی آئے گی۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی خصوصی طور پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک تھے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے عوام کے لئے این 25 کی بحالی کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پٹرولیم پراڈکٹس (پٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی،اس ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر حکومت کی ڈومیسٹک سکیورٹیز جاری کرنے کے حوالے سے سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی بھی منظوری دی ،یہ فریم ورک مقامی طور پر پائیدار سرمایہ کاری کے لئے سکوک جاری کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہو گا۔

اس فریم ورک کے تحت پائیدار ماحولیات اور قابل تجدید توانائی کے حوالے سے منصوبوں کی فنڈنگ کی جا سکے گی،یہ فریم ورک پائیدار ترقیاتی اہداف، نیشنلی ڈٹرمنڈ کانٹری بیوشنز2021 اور قومی ایڈاپٹیشن پلان2023 کی تکمیل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں