مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفد کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی میں موجود تھیں۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ  کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور امریکی وفد کو پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز دی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے، پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ پاٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، پنجاب نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے، حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، سرمایہ کاروں کو (SIFC) کے ذریعے تمام سہولیات ”ون ونڈو“پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں