
کچھ مقامات پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے مغرب کی جانب 90 کلومیٹر دور تھا۔ اگرچہ زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا، لیکن اچانک جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
ماہرین کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلوں کا آنا معمول بن چکا ہے، کیونکہ یہ علاقہ فالٹ لائنز پر واقع ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



