جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر خورشید احمد انتقال کر گئے
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر و مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی بزرگ سیاست دان اور پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر و مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی بزرگ سیاست دان اور پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے۔

مرکز جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ جماعت اسلامی کے سابق سینٹر پروفیسر خورشید احمد کی عمر 93 برس تھی اور ان کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا اور حافظ ادریس سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم پروفیسر خورشید احمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔

قیادت کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما، عالمی معیشت دان، متعدد کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی ادا روں کے سربراہ رہ چکے تھے، پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ مرحوم پروفیسر خورشید احمد کا شمار جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا، پروفیسر خورشید احمد کو اسلام کیلئے خدمات پر 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ انہیں حکومت پاکستان نے 2011 میں نشان امتیاز بھی دیا تھا، پروفیسرخورشید کو پہلا اسلامی ترقیاتی بینک ایوارڈ بھی عطا کیاگیا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں