اپوزیشن اتحاد کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
April, 13 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن اتحاد نے 20 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس اہم سیاسی اجتماع کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کرے گی، جبکہ جلسے میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شرکت اور خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جلسہ اسلام آباد کے معروف علاقے سیکٹر جی نائن میں منعقد کیا جائے گا، تاہم جلسہ گاہ کا حتمی مقام جلد اعلان کیا جائے گا۔
اس جلسے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ جلسہ ملک کی سیاسی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسی روز مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی منعقد کیے جائیں گے، جس میں پارٹی کی نئی قیادت کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
اپوزیشن اتحاد کے اس اقدام کو عوامی سطح پر طاقت کے مظاہرے اور سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025