افطاری پر زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق

افطاری پر زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا/ فائل فوٹو
March, 14 2025
بورے والا ( ویب ڈیسک) افطاری پر زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے میزبان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔
مجاہد کالونی کا رہائشی عمیر رانا نواحی گاؤں 451 ای بی میں اپنے دوست احسن کے گھر افطاری کی دعوت پر گیا تھا کہ کھانا کھاتے ہی اس کی حالت خراب ہوگئی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی تشویشناک حالت پر اسے ساہیوال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا، تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی۔