عمران خان کی گارنٹی سعودیہ، امریکا اور امارات دے سکتے ہیں: ندیم افضل چن
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گارنٹی سعودی عرب، امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات دے سکتے ہیں۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گارنٹی سعودی عرب، امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات دے سکتے ہیں۔

سنو نیوز کے پروگرام برعکس میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے مزید بھی ملے گا، تحریک انصاف کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔

پروگرام کے میزبان رانا مبشر کے ایک سوال کے جواب میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی تاریخ دیکھی جائے تو اتنے عرصے کے بعد ریلیف ملنا شروع ہوجاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی سعودی عرب، امریکا، یو کے اور یو اے ای دے سکتے ہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پالیسیز پر عمل درآمد سیاسی استحکام کے بعد ہی ممکن ہے، سیاسی جماعتوں نے معاملات کو سلجھانا ہے، سیاسی استحکام سے مراد عوام میں غیریقینی کی صورتحال نہ ہونا ہے، سیاسی استحکام تب ہوتا ہے جب سیاست اپنے روایتی طریقے سے چل رہی ہو۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جب سیاستدان گڈ گورننس، فری اینڈ فیئر الیکشن اور ریفارمز کی طرف آئیں گے تو سیاسی استحکام آجائے گا، اگر انتخابی اصلاحات اور فری اینڈ فیئر الیکشنز نہ ہوئے تو نئے انتخابات کا فائدہ نہیں، اگر اب سیاستدان مل کر نہ بیٹھے تو ہم پاکستانی عوام کے قومی مجرم ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو میز پر بیٹھنے کے لیے اپنی انا کو قربان کرنا پڑے گا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں میں ٹکراؤ کی صورتحال نہیں ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات حل ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کو ترقیاتی فنڈز چاہئیں،پیپلز پارٹی کو صوبائی ریفارمز میں حصہ چاہیے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا بلاول بھٹو اسی اسمبلی کے تھرو وزیراعظم بنیں گے؟ جس پر ندیم افضل چن نے جواب دیا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، میزبان نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کو اگر ریلیف ملا تو کیا پیپلز پارٹی ان کے ساتھ حکومت بنانا چاہے گی؟ جس پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت بن سکتی ہے۔

میزبان رانا مبشر نے پوچھا کہ کیا مولانا عید کے بعد سڑکوں پر آئیں گے؟ ندیم افضل چن نے جواب دیا کہ اگر مولانا سڑکوں پر اکیلے بھی آگئے تو حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، پی ٹی آئی سولو فلائٹ لے کر کوئی تبدیلی نہیں لاسکی، تمام سٹیک ہولڈرز ملک کے حالات کے قصوروار ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں