عمران خان کو جیل میں ڈاکٹر کی سہولت بھی میسر نہیں: نعیم پنجوتھا
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ڈاکٹر کی سہولت میسر نہیں۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ڈاکٹر کی سہولت میسر نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر، رؤف حسن و دیگر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کی جانب سے نعیم حیدر پنجوتھا عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے جنید اکبر و دیگر کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رؤف حسن و دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے، جیل حکام اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے صرف ایک ملاقات کرائی گئی ہے، ہم وکلاء کے نام لیے جاتے ہیں کہ یہ لوگ ملے ہیں، آج 6 رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی 2، 3 مرتبہ کینسل کروائی گئی ہے،اس سے متعلق سپرنٹنڈنٹ کو درخواستیں لکھی ہیں، جیل حکام نے آج وہی پرانی باتیں دہرائی ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں