عمران خان نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت اور چاروں ہائیکورٹس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی، غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے جبکہ ججز کے تبادلوں میں آئین اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جائے۔ انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ الجہاد ٹرسٹ کیس میں طے شدہ اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے۔

واضح رہے کچھ روز قبل عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں دائر کیں۔

 درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر 16 جنوری کو سماعت ہوئی اور اْسی دن پولیس کو نوٹس جاری ہونے کے بعد درخواست سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئیں، درخواست میں استدعا کی گئی ضمانت کی درخواستیں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں