رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل لگے گا

رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل جمعہ کو لگے گا/ فائل فوٹو
March, 13 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل جمعہ کو لگے گا۔ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا۔
دن کا وقت ہونے کے باعث اِسے پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ مکمل دورانیہ کم و بیش 6 گھنٹے اور 3 منٹ پر محیط ہوگا۔ شمالی اور جنوبی امریکا میں رہنے والے چاند گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔ چاند گرہن کا کچھ حصہ یورپ، افریقہ آسٹریلیا کے علاوہ مشرقی ایشیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
چاند گرہن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کا دوسرا گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو لگے گا جو رات 8 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوگا۔