جسٹس جواد حسن کے نائب قاصد نے خود کشی کرلی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے نائب قاصد حسنین / فائل فوٹو
March, 13 2025
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے نائب قاصد حسنین نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے نائب قاصد حسنین جسٹس جواد حسن کے ساتھ 25 سال سے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حسنین نے سحری کے بعد پولیس اہلکار کو کہا کہ آپ جاؤ اور رائفل مجھے دے دو، نائب قاصد نے خود کو کمرے میں بند کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
نائب قاصد کی خود کشی کی خبرسنتے ہی جسٹس جواد حسن راولپنڈی سے لاہور چلے گئے اور ان جسٹس کے گھر میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول موجود ہیں۔ جسٹس جواد حسن اس وقت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025