
تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی سے راہیں جدا کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اتوار کے روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس دوران انہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔
ذہن نشین رہے کہ سردار تنویر الیاس نے 9 مئی کے واقعے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کی تھی، لیکن اب انہوں نے اپنی سیاسی سمت بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اس خبر نے آزاد کشمیر اور پاکستان بھر کی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔
سردار تنویر الیاس کا یہ فیصلہ آئندہ کے سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے، ان کی شمولیت پی پی پی میں شمولیت ایک بڑی سیاسی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کے پیچھے سیاسی استحکام کی تلاش اور ملکی مفاد میں بہترین خدمات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔