
ذرائع کے مطابق تنویر الیاس نے باضابطہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت سے بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کی صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں، سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے بعض رہنماؤں نے سردار تنویر الیاس کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے بعض رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس بطور پیرا شوٹر پارٹی میں آئیں گے، انہوں نے قیادت کو سردار تنویر الیاس کو مستقبل میں کوئی اہم عہدہ نہ دینے کی اپیل کر دی۔ تنویر الیاس مستقبل میں صدر آزاد کشمیر کے لئے پیپلزپارٹی امیدوار ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی تھی۔