سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 25 خارجی جہنم واصل

August, 27 2024
راولپنڈی:(ویب ڈیسک)سیکیورٹی فورسز خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کر رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان آپریشنز، جو مضبوط انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، نے فتنہ الخوارج اور اس کے حلیفوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
20 اگست 2024 ء سے جاری ان جرات مندانہ اور انتہائی کامیاب آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اب تک 25 خوارج کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا ہے، جن میں خوارج کا سرغنہ ابوزر المعروف صدام بھی شامل ہے جو کہ جہنم واصل ہو چکا ہے، جبکہ 11 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم، ان آپریشنز کے دوران چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے عظیم قربانی دی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےوادی تیراہ،ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ددشتگرد خارجی لیڈران سمیت 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور گیارہ کو زخمی کرکے گرفتار کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دہشتگردی کے ملک سے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ضلع خیبر میں فتنہ الخواراج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
انہوں نے آپریشن میں جوانوں کی شہادت پر خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ملک کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مادر ِوطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ صدر مملکت نےشہداء کیلئے بلندی درجات اور ورثاء کے لیےصبر جمیل کی دعا بھی کی۔
ضرور پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025