پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا جلد مشترکہ لائحہ عمل لانے پر اتفاق
پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام نے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد اسی ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا / فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام نے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد اسی ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، ایم این اے عاطف خان، ایم این اے عامر ڈوگر اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت کی جبکہ جے یو آئی کی طرف سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر کامران مرتضیٰ شریک ہوئے۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے لاج میں ہوئی، ملاقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ دونوں جماعتیں مستقبل میں کیسے ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتی ہیں اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔

دونوں سیاسی جماعتوں کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد اسی ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں کھلے انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ جو پیشرفت آج ہوئی ہے، اس پر بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کی حتمی رائے لینے کے بعد رمضان کے دوران مشترکہ لائحہ عمل عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں