پی ٹی آئی کے 9 ورکرز کی ضمانت کی درخواست منظور
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی
عدالت نے پی ٹی آئی کے 9 ورکرز کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے 26 نومبر احتجاج پر پی ٹی آئی کے 9 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 9 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ پی ٹی آئی ورکرز تھانہ رمنا کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 22 مارچ کو لاہور مینار پاکستان پر شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے درخواست دی مگر انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہی، جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے، عدالت 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

 

 


         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں