پیپلزپارٹی کی عون عباسی بپی کیساتھ ہونے والے واقعہ کی مذمت
پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر عون عباسی کی گرفتاری کی مذمت کر دی
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر عون عباسی کی گرفتاری کی مذمت کر دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے جمہوری اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آج جو آپ نے کیا ہم آپ کے ساتھ ہیں، عون عباس بپی کو ایوان میں موجود ہونا چاہیے تھا۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ یہ سب کچھ ہوچکا ہے اور پروڈکشن آرڈرز کی بھی تعمیل نہیں ہوئی، مسائل اور مشکلات کو بغیر گالی گلوچ کے حل کرنا چاہیے، خندہ پیشانی اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہیے، آپ کے لیڈر اسیری میں ہیں، آپ احتجاج کرسکتے ہیں۔

انہوں نے سینیٹر عون عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیڈر میں تکبر تھا اور دھمکیاں دیتا تھا، ہم ایسا نہیں کریں گے جو آپ کے لیڈر نے کیا، وہ جیل میں ہیں تو اپنے تکبر پر نظرثانی کریں گے، آپ کے لیڈر سی کلاس جیل کی دھمکی دیتے تھے، آپ کے لیڈر کو جیل میں سی کلاس نہیں دی، عون عباس بپی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔