
سنو نیوز انویسٹی گیشن سیل نے سال 2024 کے دوران ملک بھر میں خواتین پر تشدد کی تفصیلات حاصل کر لیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے 32ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے،5ہزار339 جنسی زیادتی، 24 ہزار 439 اغواء ، 2ہزار238 گھریلو تشدد اور547 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
سنو نیوز کی انویسٹی گیشن رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2024 کے دوران پنجاب میں خواتین پر تشدد کے سب سے زیادہ 26ہزار 753 کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 225 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ سال 4ہزار 641 ریپ کیسز درج ہوئے جبکہ 20ہزار 720 اغواء کے واقعات سامنے آئے جبکہ گھریلو تشدد کے ایک ہزار 167 کیسز درج ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کے 3ہزار 397 کیسز درج ہوئے، 134 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جبکہ 258 ریپ کیسز اور 943 اغواء کے واقعات رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں گھریلو تشدد کے 446 کیسز رپورٹ ہوئے لیکن کسی مجرم کو سزا نہیں دی گئی۔
اسی طرح سندھ میں خواتین پر تشدد کے ایک ہزار 781 واقعات رپورٹ ہوئے، سندھ میں 134 خواتین کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا، گزشتہ سال سندھ بھر میں 243 ریپ کیسز، 2ہزار 645 اغوا کے واقعات جبکہ گھریلو تشدد کے 375 کیسز درج ہوئے۔
بلوچستان میں گزشتہ سال 398 خواتین تشدد کا نشانہ بنیں،32 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں، بلوچستان میں گزشتہ برس جنسی زیادتی کے 21 ،اغواء کے 185 جبکہ گھریلو تشدد کے 160 واقعات سامنے آئے۔
سال 2024 کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کے 220 واقعات ریکارڈ ہوئے، دارالحکومت میں گزشتہ سال 22 غیرت کے نام پر قتل ہوئیں جبکہ 176 ریپ کیسز اور گھریلو تشدد کے 22 مقدمات درج ہوئے۔