
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں، کیونکہ چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی۔ چاند کی عمر 19 گھنٹے سے کم ہونے کے باعث وہ نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 29 شعبان کو ملک بھر میں کہیں صاف اور کہیں بادلوں کا امکان ہو سکتا ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان کا پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔
مسلمانوں کیلئے یہ پیشگوئیاں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے امیدوں اور انتظار کو بڑھا رہی ہیں، اور ملک بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
رمضان کے چاند کا حتمی اعلان ہونے کے بعد اس مہینے کی عبادات اور رحمتوں کا آغاز ہو جائے گا۔