پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان / فائل فوٹو
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
کراچی: (ویب ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پرنس کریم آغا خان، مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اعلامیہ کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال چار فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ نماز جنازہ اور تدفین بھی لزبن میں ہی ہو گی، جس کی تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد کیا جائے گا۔

پرنس کریم آغا خان کے سوگوران میں تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان، حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔ پرنس کریم آغا خان 1936 کو پیدا ہوئے اور 20 سال کی عمر میں 1997 میں اسماعلی کمیونٹی کے 49 ویں امام کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اعلامیہ کے مطابق پچاسویں حاضر امام کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق کر دی گئی ہے۔ جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی۔ جس کا اعلان اہلِ خانہ اور جماعت کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

پرنس کریم نے پاکستان کی ترقی کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔ انہیں 1983 میں نشان پاکستان اور 1970 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی۔ انہوں نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک قائم کیا جس کے تحت دو سو سے زائد ایجنسیاں اور ادارے کام کر رہے ہیں۔ پرنس کریم آغا خان انسان دوست اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک تھے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں