حکومت کا کل چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے یوم یکجتہی کشمیر کی مناسبت سے 5 فروری بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
وفاقی حکومت کی جانب 5 فروری کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے یوم یکجتہی کشمیر کی مناسبت سے 5 فروری بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی، کل سیشن سول فیملی عدالتوں، ہائی کورٹ میں کل 5 فروری چھٹی ہوگی۔ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب اور سندھ حکومت کی جانب سے بھی 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی، سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔