گجرات: امام مسجد نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر بیٹی قتل کر دی

August, 9 2024
گجرات: (سنو نیوز) گجرات کے علاقہ میں امام مسجد نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر 3 ماہ کی بیٹی قتل کر دی۔
گجرات پولیس کے مطابق امام مسجد علی احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔ ملزم نے بیوی سے سگی بیٹی چھین کر اسکی آنکھوں کے سامنے ہیڈ کھو کھرنہر میں پھینک دی۔ تھانہ ڈنگہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بہانے سے بیوی مریم عائشہ اور 3 ماہ کی بیٹی زینب کو نہر کنارے لے گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش پر بچی کو نہر میں پھینکا۔ ملزم علی احمد موجیانوالہ مسجد کا امام ہے جسے تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ادھر چکوال تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں باپ نے 8 ماہ کی بچی قتل کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق بارش آنے پر صحن سے کمرے میں جاتے بچی نے رونا شروع کر دیا توملزم نے غصے میں آ کر بچی کا گلا دبا دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ ملزم فرار ہو گیا جسکی تلاش شروع کر دی گئی ۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025