پی ٹی آئی رہنما محمد عدنان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و انصاف یوتھ ونگ ضلع مہمند کے سینئر نائب صدر محمد عدنان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
انصاف یوتھ ونگ ضلع مہمند کے سینئر نائب صدر محمد عدنان کی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جنید اکبر خان کے ہمراہ تصویر/ فاائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و انصاف یوتھ ونگ ضلع مہمند کے سینئر نائب صدر محمد عدنان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مہمند کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتول محمد عدنان چند دن پہلے ٹارگٹ کلرز (ہٹ مین) کے حوالے سے ایک پیغام بھی دے چکے تھے، جس میں انہوں نے اس خطرے کا ذکر کیا تھا جو انہیں لاحق ہو سکتا تھا۔

محمد عدنان کی ہلاکت نے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ان کے قتل کی تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ محمد عدنان ایک متحرک سیاسی رہنما تھے اور پی ٹی آئی کے نوجوانوں کی قیادت میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد ان کے ساتھیوں اور اہل خانہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی سطح پر اس واردات کی مذمت کی جا رہی ہے۔ ان کے قتل کو سیاسی طور پر اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے اپنے تحفظ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

مقامی پولیس نے قتل کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اس قتل کی وجہ اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں