خبردار: ٹرین پر سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر
پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی جو کہ رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی
ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی جو کہ رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے جبکہ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فی صد رقم، روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔

ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا جبکہ اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔ اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹہ 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو آن لائن ریفنڈ 50 فیصد ملے گا۔