ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے:جنید اکبر
Junaid Akbar
فائل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی کے صد ر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے،اس بار ہم پوری تیاری سے اسلام آباد جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں امید بالکل بھی امید نہیں تھی کہ ہم پر اسلام آباد میں گولیاں چلائی جائیں گی، کوئی اس غلط فہمی میں ہرگز نہ رہے کہ ہم ڈر جائیں گے، اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد کیطرف جائیں گے،بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا ہے تو انہیں اور عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ورکر قید ہوگا تو ورکرز اس تھانے کی حدود میں پہنچیں گے، تمام کارکنان اس تھانے کے باہر دھرنا دیں گے،میں وہی بات کرتا ہو جو کر سکوں،میں اس طرح کے ڈرامے مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے پارٹی، اداروں یا حکومت کے ساتھ کسی قسم کا بھی تصادم ہو، پارٹی ہدایات کے مطابق رابطے ہورہے تھے، ہم درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں،تاکہ ایک پرامن حل کی طرف جائیں، 8 فروری کو صوابی میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں ہو رہی ہیں، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور حکومت پر اور میں پارٹی سیاست پر فوکس کروں گا،پارٹی میں اب جزاء اور سزا کا نظام لاؤں گا،میں کسی وزارت کی دوڑ میں بالکل بھی نہیں ہوں، جو گراؤنڈ میں کام کرے گا وہ آگےآئے گا، حکومت میں تبدیلیاں وزیراعلی کا منڈیٹ ہے میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں