جوڈیشل کمشین: پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
جوڈیشل کمشین نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی
چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) جوڈیشل کمشین نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔

 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمشین نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن نے دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے 8 وکلاء کو بھی ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

جوڈیشل کمشین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فرح جمشید، انعام اللہ، ایڈوکیٹ قاضی جواد، مدثر امیر، عبد الفیاض کے ناموں کی منظوری دی۔ صلاح الدین، صادق علی ، طارق آفریدی، ثابت علی کو بھی ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایجنڈے کے مطابق نو ججز کی تعیناتی ہونا تھی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور صوبائی وزیر قانون خیبرپختونخوانے اضافی تعیناتی کی مخالفت کی۔