سعودی شہزادی وطفا بنت محمد خالقِ حقیقی سے جا ملیں
Saudi Royal Family Death
فائل فوٹو
ریاض:(ویب ڈیسک)سعودی شہزادی وطفا بنت محمد کا انتقال ہوگیا،جن کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں بتایا گیا کہ شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمن آل سعود کا انتقال جمعرات کو ہوا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہزادی کا انتقال ایک افسوسناک واقعہ ہے جس پر سعودی عوام غمگین ہیں۔ متوفیہ کی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی، جہاں قریبی افراد اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ نماز جنازہ اسی روز عصر کے بعد ادا کی گئی۔ سعودی عوام کی جانب سے شہزادی وطفا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔شہزادی وطفا سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن تھیں، ان کا انتقال سعودی عرب میں ایک بڑے سانحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اس خبر کے بعد سعودی عوام اور حکومتی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، اور شہزادی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی جا رہی ہے۔دیگر شاہی خاندانوں کی جانب سے بھی شہزادی وطفا کے اہل خانہ کیلئے دعائیں اور تسلی کا پیغام بھی ارسال کیا گیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں