خاتون اینکر پر الزامات کے مقدمے میں اینکر ذوہیب بٹ گرفتار
anchor zohaib butt
لاہور: (سنو نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) نے خاتون اینکر پرسن پر الزامات لگانے کے مقدمے میں نامزد اینکر ذوہیب بٹ کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے خاتون اینکر کی درخواست پر گرفتار وی لاگر عمر عادل کو عدالت نے ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر گفتگو میں اُنہیں ہدفِ تنقید بنایا اور توہین آمیز انداز اختیار کیا، ڈاکڑ عمر عادل نے جو زبان استعمال کی اُس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ٹی وی اینکر کا یہ بھی دعوٰی تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمر عادل کی ویڈیو نے اُن کا وقار مجروح کیا ہے، نجی زندگی میں در اندازی سے ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پوچھ گھچھ کے لیے آنے والے عمر عادل کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔